محسن نقوی کا کراچی ایئرپورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ ،امیگریشن کاؤنٹرز پر پراسیس کاجائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا 2 گھنٹے طویل دورہ ، امیگریشن کاؤنٹرز پر پراسیس کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا ،انہوں نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سےملاقات کی ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مسافروں سے امیگریشن پراسیس بارے پوچھا ، انہوں نے سعودی عرب جانے والےمسافروں کی سفری دستاویزات چیک کیں۔
محسن نقوی نے خود ایف آئی اے حکام سے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق کرائی، نامکمل دستاویزات پر 3 مسافروں کو روکنے والے ایف آئی اےافسر کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کو امن دشمنوں کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس آئی عامر لاشاری نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی،ایسے باصلاحیت ایف آئی اے ملازمین ہمارا سرمایہ ہیں۔
نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں، مسافروں کی آڑ میں پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے زیادہ عزیز ہے، کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے،درست دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا گیا ہے نہ روکا جائے گا۔
پاکستان کے وقار کو بلند اور مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔