’’عمران خان کی آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی‘‘ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) سابق وزیر اعظم و بانی بانی پاکستان تحریک اںصاف( پی ٹی آئی) کے آنکھ کے آپریشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران کا بیان سامنے آ گیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پمز ڈاکٹروں کے طبی معائنہ عمران خان کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت سامنے آئی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ماہر امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا مکمل معائنہ اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا،عمران خان کو علاج کیلئے گزشتہ ہفتے کی شب پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
عمران خان کی آنکھ میں 'اینٹی وی ای جی ایف' انجکشن لگانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا ،آپریشن تھیٹر میں 20 منٹ تک جاری رہنے والے عمل کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔
ڈاکٹر رانا عمران کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین ’ناں ناں کرتے پھر ہاں کر بیٹھے‘