پنجاب : نمونیہ کیسز میں بدترین اضافہ ،ایک اور ننھی زندگی نگل گیا

Jan 31, 2024 | 12:27:PM
پنجاب : نمونیہ کیسز میں بدترین اضافہ ،ایک اور ننھی زندگی نگل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)بچوں کے نمونیا سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری،لاہور میں نمونیا وائرس ایک اور ننھی جان لے گیا.

لاہور سمیت پنجاب میں نمونیہ کی وبا خطرناک ہو گئی ، صوبے میں نمونیہ کے مزید 248 کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  13بچے جان بحق ہو گئے جس کے بعدنمونیا میں مبتلا مجموعی کیسز کی تعداد  1045 ہوگئی ۔

 خیال رہے کہ رواں برس اب تک نمونیا سے لاہور میں 57 اموات، 3151 بچے متاثر ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں رواں برس اب تک نمونیا سے 288بچے جاں بحق ہو چکے ہیں،پنجاب میں رواں برس نمونیا سے مجموعی طور پر 17248بچے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فون کی "نارڈ" سیریز کا نیا ماڈل "این30 " لانچ