آئمہ بیگ کی بولڈتصاویر سوشل میڈیاپروائرل

Jan 31, 2023 | 17:20:PM
آئمہ بیگ کی بولڈتصاویر سوشل میڈیاپروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی سرفہرست گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے فیشن سینس سے لوگوں کو حیران کرنے کا کوئی موقع نہیں گنواتی۔گلوکارہ سوشل میڈیا صارفین اور اپنے مداحوں کےساتھ  اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے اپنی فیملی اور خوبصورت لوکیشن کے ساتھ اپنی کچھ سٹائلش تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں دبئی میں فیملی ڈے کا لطف اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں گلوکارہ نے سٹائلش سن گلاسز پہن کر اپنی لک کو سیاہ پلیٹ فارم ہیلس پہن کر مکمل کیا،جبکہ ان کے براون سرخ رنگ کے بالوں نے ان کو مزید پرکشش بنایا،27 سالہ گلوکار نے 'نموس دبئی' میں فیملی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

آئمہ نے ہر تصویر میں اپنے ڈیزائنر لباس، جوتے، لوازمات، بیگ اور طرز زندگی کو ظاہر کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آئمہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں خوب مہارت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اتھیاشیٹی کی جدید دلہن بنے تصاویرسوشل میڈیاپرمرکزنگاہ بن گئیں

آئمہ ان تصویروں میں بلاشبہ شاندار لگ رہی تھی، مزید یہ کہ یہ خوبصورت مقام  قابل دید ہے۔

کام کی بات کی جائے تو آئمہ اس وقت دنیا کے مشہور ریپر ’بوہی میا ‘کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور مداح ان کے آنے والے منصوبے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔