ریاض میں گھوڑوں کی خوبصورتی کا مقابلہ،  فویرتی نے میدا ن ما ر لیا 

Jan 31, 2021 | 18:53:PM
ریاض میں گھوڑوں کی خوبصورتی کا مقابلہ،  فویرتی نے میدا ن ما ر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ریاض میں گھوڑوں کی خوبصورتی کا مقابلہ،  فویرتی نامی گھوڑے کو اول قرار دیا گیا جبکہ اے ای ارجن نامی گھوڑا دوسرے نمبرپر آیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں اختتامی تقریب پر شہزادہ سلطان بن سعود بن محمد نے پوزیشن لینے والے مالکان کو انعامات سے نوازا ہے۔ مقابلے میں 400 سے زیادہ گھوڑوں کی شرکت رہی جو 120 افراد اور اداروں کی ملکیت میں تھے۔ ایک سال کی عمر کی کیٹگری میں بندر الوصیل نامی گھوڑا انعام کا مستحق قرار پایا ہے جبکہ فراس اکمل گھوڑا دوسرا نمبر لے گیا۔ واضح رہے کہ کحیلہ نامی خوبصورت گھوڑوں کا مقابلہ پہلی مرتبہ بند ہال میں منعقد کیا گیا ہے جس میں   شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔