حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

Dec 31, 2025 | 23:03:PM
حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت کی جانب سے عوام کے لیے  نئے سال کا بڑا تحفہ،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں  10 روپے 28 پیسے فی لیٹر  کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے۔

 ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کم کر دی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے، وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی  نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کا نئے سال پر قوم کے نام پیغام میں غیر متزلزل عزم کا اظہار