پاک فوج کا نئے سال پر قوم کے نام پیغام میں غیر متزلزل عزم کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے نئے سال کی آمد پر قوم کے نام جرأتمندانہ پیغام میں غیر متزلزل عزم، قربانی اور وطن سے بے لوث محبت کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے جوانوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی، برفانی موسم اور دشوار گزار جغرافیہ بھی اُن کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
فوجی جوانوں نے کہا کہ ہم اپنےگھروں اور اہلِ خانہ سے دور، برف میں مورچوں پر کھڑے ہو کر وطنِ عزیز کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔
پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغامات میں واضح کیا کہ سرحدوں پر پاک فوج کی موجودگی ہی قوم کے اطمینان اور سلامتی کی ضمانت ہے، کسی بھی دشمن کو سرحد پار سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فوجی جوانوں نے دشمن کو بھی واضح پیغام دیا کہ معرکہ حق کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم یکجاں ہو کر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
افواجِ پاکستان کے تمام جوان شب و روز وطنِ عزیز کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں انتہائی جراتمندانہ انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا