پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا:فیلڈ مارشل عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور مستقبل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عوامی فلاحی اور ترقیاتی اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ عوامی فلاح پر مبنی پالیسیوں سے بلوچستان کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، سول سوسائٹی کا کردار پروپیگنڈے کے توڑ اور پائیدار ترقی میں انتہائی اہم ہے۔
عاصم منیر کے مطابق ذاتی اور سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو مسترد کرنا بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے، بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل کے مطابق سیکیورٹی فورسز دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو سخت کارروائیوں سے ناکام بنائیں گی، پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے کمٹمنٹ غیر متزلزل ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری یا سرحدی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں، نشست کا اختتام سوال و جواب کے تفصیلی سیشن پر ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔
یہ بھی پڑھیں :