اسلام آباد میں شہری شاہین چوک پر آتشبازی کےساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی دارالحکومت میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے آج شب 12 بجے ایف نائن پارک کے قریب شاہین چوک پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔ شاہین چوک انڈر پاس کو آج ہی پبلک کے لئے کھولا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاہین چوک کو اسلام آباد کے شہریوں کو نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ایک اور میگا گفٹ قرار دیا ہے۔
شاہین چوک کو آج ہی ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر رات 12 بجے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے شاہین چوک پر آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا ۔
جڑواں شہروں کی فیملیز کو شاہین چوک پر آتش بازی دیکھنے کیلئے دعوتِ عام دی گئی ہے۔ فیملز کو آتش بازی کے مظاہرے سے لطف اندوز ہونے کے لئے سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس خصوصی انتظامات کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیں۔
سی ٹی او اسلام آباد اپنی نگرانی میں ٹریفک کو مانیٹر کروا رہے ہیں۔
شاہین چوک آتش بازی کیلیے ایف نائن پارک میں گاڑیوں کی پارکنگ کی وسیع جگہ مختص کی گئی ہے۔
چیف کمشنر آتش بازی کے مظاہرہ کے بہترین انتظامات کو خود دیکھ رہے ہیں ۔