اوگرا کا نئے سال پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ,ایل پی جی فی کلو 11 روپے مہنگی

Dec 31, 2025 | 18:30:PM
اوگرا کا نئے سال پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ,ایل پی جی فی کلو 11 روپے مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اوگرا نے نئے سال پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے ایل پی جی فی کلو گرام 11 روپے مہنگی کر دی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :  سال کے پہلے دن پٹرول کی قیمت وہی ہو گی جو 2025کےپہلےدن تھی