سوریاکمار مجھے میسجز بھیجا کرتے تھے، بالی وڈ اداکارہ کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

Dec 31, 2025 | 15:56:PM
سوریاکمار مجھے میسجز بھیجا کرتے تھے، بالی وڈ اداکارہ کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رئیلیٹی شو ایم ٹی وی سپلٹس وِلا سے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ کردیا۔
ایک حالیہ تقریب میں خوشی مکھرجی نے بتایا کہ سوریا کمار یادیو انہیں ماضی میں اکثر میسجز کیا کرتے تھے لیکن وہ اب بات چیت نہیں کرتے۔ 
خوشی مکھرجی نے کہا میں کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی، میرے پیچھے بہت سے کرکٹرز ہیں، سوریا کمار  یادیو بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، وہ مجھے بہت میسجز کیا کرتے تھے، لیکن اب ہم زیادہ بات نہیں کرتے،تاہم سوریا کمار یادیو کی جانب سے ان دعوؤں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
واضح رہے کہ کپتان سوریا کمار یادیو کی شادی دیویشا شیٹی سے 2016 میں ہوئی تھی، اور وہ دونوں ہنسی خوشی ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔