افغانستان سے دراندازی کی کوشش، 3 دہشتگرد ہلاک، نائیک عبدالرؤف شہید 

Dec 31, 2023 | 19:06:PM
افغانستان سے دراندازی کی کوشش، 3 دہشتگرد ہلاک، نائیک عبدالرؤف شہید 
کیپشن: نائیک عبدالرؤف شہید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)خیبرپختونخوا میں ضلع باجوڑ سے ملحق پاک افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرؤف نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تیس، اکتیس دسمبر کی درمیانی شب سپن وام، شمالی وزیرستان میں افغان علاقے سے دہشت گردوں کی پاکستانی سرحدی پوسٹ پر فائرنگ کی، سکیورٹی فورسز نے افغان علاقے میں موجود دہشتگردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرؤف شہیدہو گئے،بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 31 سالہ نائیک عبدالرؤف کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، ایمونیشن ، بارودی مواد بھی برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے افغان جانب موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا آ رہا ہے،افغان عبوری حکومت سے توقع ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔آئی ایس پی آرنے کہاکہ توقع ہے افغان عبوری حکومت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے سے روکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: الوداع2023،نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز،آخری ملک جہاں ایسا ہوگا؟