الوداع2023،نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز،آخری ملک جہاں ایسا ہوگا؟

Dec 31, 2023 | 16:41:PM
الوداع2023،نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز،آخری ملک جہاں ایسا ہوگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الوداع2023،نیوزی لینڈ میں سال دوہزارچوبیس کا آغاز،نئے سال کی تقریبات شروع ہو گئیں،روس کے رہنے والے شام 5 بجے نئے سال کو ویلکم کریں گے،آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، مگر وہ کونسا ملک ہے جہاں سب سے آخر میں ایسا ہوگا؟اس کا جواب سادہ نہیں بلکہ کافی پیچیدہ ہے۔

زمین کا ہر دن 24 گھنٹے کا ہوتا ہے مگر سال نو کا آغاز ہر جگہ مختلف وقت میں ہوتا ہے۔اس کی وجہ انٹرنیشنل ڈیٹ لائن  ہے جو ہر دن کے آغاز اور اختتام کا تعین کرنے کا آفیشل ذریعہ ہے۔

انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کا خیال 1884 میں ایک کانفرنس کے دوران سامنے آیا تھا۔اس کانفرنس کے مقصد ریلوے لائنز اور بین الاقوامی سفر کے حوالے سے ضوابط طے کرنا تھا۔انٹرنیشنل ڈیٹ لائن ایسے فرضی خط کا نام ہے جو سطح زمین پر شمال سے جنوب تک نصف النہار اولیٰ کے مخالف جانب واقع ہے۔ ایک ہی وقت میں اس کے دونوں طرف دو مختلف تاریخیں ہوتی ہیں، یعنی مغربی حصے کی تاریخ مشرقی حصے کی تاریخ سے ایک دن آگے ہوتی ہے۔

ضرور پڑھیں:شادی کا جھوٹا اشارہ دینے پر ماورا حسین تنقید کی زد میں آگئی

ممالک یہ فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہیں کہ وہ شمالی اور جنوبی کس قطب کی سمت کی جانب کے ٹائم زون کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔مگر معاملات اس وقت زیادہ پیچیدہ ہوجاتے ہیں جب ممالک اپنا وقت خود طے کرتے ہیں۔ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 38 مقامی ٹائم زونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔کچھ ممالک نے کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) میں ایک گھنٹے کی بجائے 30 یا 45 منٹ کا اضافہ کیا ہوا ہے۔

اگر آپ یو ٹی سی کو مدنظر رکھیں تو ماہرین کے مطابق زمین کے تمام حصوں میں ایک دن کو مکمل ہونے میں 25 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔سال کا آغاز نیوزی لینڈ میں ہوا ہے تو  بیکر آئی لینڈ اور ہاؤلینڈ میں دن سب سے آخر میں ختم ہوتا ہے مگر وہاں کوئی رہتا نہیں۔