صبور علی نے گانا " زندگی"کے ان دیکھے "لمحات" جاری کردیے

Dec 31, 2023 | 15:02:PM
صبور علی نے گانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبور علی نے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ جاری ہونے والے گانے 'زندگی' کے سیٹ پر ریکارڈ کیے گئے یادگار ان دیکھے لمحات جاری کردیے۔

گزشتہ روز عاطف اسلم کا ایک نیا گانا جاری کیا گیا جس کا ٹیزر انہوں چند روز قبل اپنے انسٹاگرام پر جاری کیا تھا اور ٹیزر کو دیکھ کر مداح گانے کے حوالے سے بے صبر ہوگئے تھے۔ 

 عاطف اسلم کے اس گانے کی ویڈیو میں اداکارہ صبور علی کو کاسٹ کیا گیا اور  گانے کی ویڈیو دو بے انتہا محبت کرنے والے افراد کی خوشگوار زندگی کے اچانک غمگین ہوجانے کی منظر کشی کر رہی ہے۔

صبور علی اور عاطف اسلم اس گانے میں رومانوی رنگ بکھیرتے نظر آئے اور پھر گانا غم میں ڈوب جاتا ہے۔

ایک دن میں 4 ملین سے زائد ویوز حاصل کرنے والے اس گانے کے اب چند ان دیکھے لمحات صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

مذکورہ ویڈیو میں صبور علی کو گانے میں عکس بند کیے گئے ایک سین کی پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ عاطف  اسلم کے ساتھ گٹار بجاتی نظر آتی ہیں اور پھر اس کو مہارت سے ادا کرتے بھی دکھائی دیں۔

صبور نے ایک اور پوسٹ جاری کرتے ہوئے گانے کے مزید بیہائنڈ دا سینز ( کیمرے کے پیچھے عکس بند ہونے والے سینز) بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

 مذکورہ پوسٹ میں شامل ویڈیو ز اور تصاویر میں صبور کہیں گانے کے لُک کے حساب سے تیار ہوتی نظر آرہی ہیں تو کہیں سیٹ کے مختلف مقامات پر پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کے 'زندگی' کے نام سے ریلیز کیے گئے اس کلاسیکل گانے کے ہدایتکار رضوان شیرازی ہیں جبکہ یہ گانا مرحوم شاعر قتیل شفائی کا لکھا گیا ہے جوکہ شہنشاہ غزل مہدی حسن نے گایا تھا۔