آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ نےنتائج کا اعلان کردیا، طالبات بازی لے گئیں

Aug 31, 2025 | 19:23:PM
آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ نےنتائج کا اعلان کردیا، طالبات بازی لے گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم (کمپوزٹ) اینول امتحان 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا،ٹاپ 3 پوزیشن طالبات نے حاصل کی  ہیں۔

امتحان میں کل امیدواران 48301 میں سے 34170 شریک امتحان ہوئےجس میں کامیاب امیدواران کی تعداد 25375 رہی،بورڈ کا مجموعی نتیجہ 65 فیصد رہاجس میں سے ریگولر امیدواران کا کامیابی تناسب 74 فیصد رہا جبکہ  پرائیویٹ امیدواران کا نتیجہ 41.86 فیصد رہا۔

ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈز ادارہ جات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک جبکہ پرائیویٹ امیدواران کو رزلٹ کارڈز بذریعہ عام ڈاک ا رسال کر دیے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ امتحان 2025ء پری میڈیکل گروپ (لڑکیوں میں) پہلی پوزیشن اسرا عمر دختر عمر جلیل( رول نمبر 501906) نےحاصل کی،اسرا عمر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1200میں سے  1161 نمبر حاصل کئے۔ 

 دوسری پوزیشن اقراء اظہر دختر اظہر الرحمان نے حاصل کی جنہوں نے 1158/1200 سکور کیا جبکہ تیسری پوزیشن  نسیحہ مجید دختر محمد مجید نے حاصل کی،نسیحہ نے   1200 میں سے 1156 نمبرات حاصل کئے۔ 

  آل کشمیر سطح پر مجموعی پوزیشنز  کے حوالے سے پہلی پوزیشن اسرا عمر دختر عمر جلیل،حنا ببر دختر بابر حسین نے 1200میں سے 1159 نمبر لے کر حاصل کی جبکہ  تیسری پوزیشن اقراء اظہر دختر اظہر الرحمان نے حاصل کی۔ 
  یہ بھی پڑھیں: سیلاب: پیر محل، کمالیہ کے سرکاری سکولوں میں تاحکم ثانی چھٹیوں کا اعلان