چین کی ٹیکنالوجی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہے: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی، طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم نے چین کے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کی، کہا جدید ٹیکنالوجی، طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی مہارت سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مؤثر احتیاطی تدابیر، لائحہ عمل استعمال کیے جا سکیں گے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور چین کے جوائنٹ لیب جیسے منصوبے مزید فعال بنائے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے چین اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے، پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! گلگت بلتستان میں گلیشائی جھیل پھٹ گئی
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف چین کے 6 روزہ سرکاری دورے پر تیانجن پہنچ گئے ۔ وہ دورے کے دوران تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور بیجنگ میں چینی عوامی جنگ میں فتح کی سالگرہ میں شرکت کریں گے ۔ چینی قیادت اور روس ، ترکیہ کے صدور سمیت ایس سو او رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے۔ شہبازشریف کہتے ہیں چین ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات ہو گی۔
روانگی سے قبل ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نےکہا چین کے تاریخی دورے کے دوران ایس سی او سربراہی اجلاس اور دوسری جنگ عظیم میں چین کی فاشزم پر فتح کی 80ویں سالگرہ میں شرکت کروں گا۔ چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماؤں سےملاقات کا بھی منتظر ہوں ۔ اسٹریٹجک پارٹنر چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر بات چیت ہو گی ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کہتے ہیں ایس سی او سربراہی کانفرنس میں اجتماعی علاقائی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔