بنوں؛ فوجی قافلے کے قریب خود کش حملہ، 9 جوان شہید

Aug 31, 2023 | 22:56:PM
بنوں؛ فوجی قافلے کے قریب خود کش حملہ، 9 جوان شہید
کیپشن: آئی ایس پی آر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنوں میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملے میں 9 جوان شہیدہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹر سائیکل خودکش حملہ آور نے فوجی قافلے کے قریب خود کو اڑایا،جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 5 زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح نامہ سامنے آگیا ، حق مہر کیا طے پایا؟اہم معلومات عیاں