گھر سے بےدخل کیوں کیا؟ بدبخت بیٹے نے بوڑھے باپ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

Aug 31, 2023 | 13:21:PM
 خون سفیدہوگیا، نافرمان بیٹے کو گھر سے بے دخل کرنا بوڑھے باپ کا جرم بن گیا۔ بدبخت بیٹے نے گھر کے صحن میں سوئے بزرگ باپ کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مشتاق بھٹہ) خون سفیدہوگیا، نافرمان بیٹے کو گھر سے بے دخل کرنا بوڑھے باپ کا جرم بن گیا۔ بدبخت بیٹے نے گھر کے صحن میں سوئے بزرگ باپ کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا۔ 

لودھراں میں تین روزقبل نافرمان بیٹے کو جائیداد سے بےدخل اور گھر سے نکالنے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

جلہ آرائیں پولیس نےملزم مجیدکوحراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پولیس  حکام کے مطابق مقتول حق نواز اہلخانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں سو رہا تھا۔ حق نواز کو سر اور گردن پر کلہاڑیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ بیٹے کے غلط چال چلن پر والد نے گھر سے بےدخل کیا۔ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جا رہا ہے۔