کامیا بی کی جا نب خو ش آمدید۔۔صنم چو دھری کیلئے نوربخاری کا پیغام

Aug 31, 2021 | 20:42:PM
کامیا بی کی جا نب خو ش آمدید۔۔صنم چو دھری کیلئے نوربخاری کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)مذہب کی خاطر شو بز چھو ڑنےاور انسٹاگرام سے اپنی تمام تر تصاویر ڈیلیٹ کرنے والی اداکارہ صنم چوہدری کیلئے سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نور بخاری نے صنم چوہدری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’کامیابی کی جانب خوش آمدید۔‘ ساتھ ہی انہوں نے لال دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔اس سے قبل شوبز چھوڑنے والی اداکارہ سارہ چوہدری نے بھی صنم کیلئے جاری پیغام میں کہا تھا کہ اللہ آپ کو اس راہ پر چلنے کی استقامت دے۔

یہ بھی پڑھیں:نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یا د رہے کہ اداکارہ صنم چوہدری نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے، انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ʼمیرے خاندان نے اللّٰہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے، یہ بہت پْرمسرت ہے، شکریہ۔‘

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی