قتل،خودکشی عام۔۔ میری فیملی جرائم پیشہ ہے: 19سالہ لڑکی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

Aug 31, 2021 | 11:41:AM
  قتل،خودکشی عام۔۔ میری فیملی جرائم پیشہ ہے: 19سالہ لڑکی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)نیویارک میں ٹک ٹاک پر 19سالہ لڑکی نے اپنی فیملی کے کچھ ایسے ہولناک راز فاش کئے کہ جس کو جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق   لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ”میری فیملی کی قتل کرنے اور خودکشی کرنے کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ میری فیملی میں اکثریت جرائم پیشہ لوگوں کی رہی ہے جنہوں نے ڈکیتی اور چوری سے لے کر قتل تک کی وارداتیں کیں۔ حتیٰ کہ میری دادی بھی قتل کے جرم میں سزا کاٹ چکی ہیں۔“میرا بچپن جرائم پیشہ افراد  میں گزرا اور میں نے کبھی بھی کوئی رات ایسی نہیں دیکھی جس رات کو جرم نہ ہوا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے کچھ  گھنٹے پہلے دولہے کی دردناک موت۔۔دلہن نے پھر کیا کیا جانیے!
  لڑکی کا کہنا تھا کہ میری فیملی میں اکثر خواتین نے عمر کی 30کی دہائی میں پہنچ کر خودکشی کرکے موت کو گلے لگا لیا ، میری پردادی جس کا نام ایوا تھا نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی،میری دادی نے میری پردادی کی لاش تابوت سے نکالی تھی اور اسے گھسیٹتی رہی تھی۔میرا ایک انکل قاتل تھا اور وہ آدم خوری بھی کرتا تھا۔ میرے ایک اور انکل نے اپنے دادا کو قتل کر دیا تھا۔میں نے اپنی  عمر میں اتنے جرائم دیکھے کہ بتانا بھی مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کو موبائل نمبر دینا اوباش کو مہنگا پڑ گیا۔۔کیا ہوا جانیے