لڑکی کو موبائل نمبر دینا اوباش کو مہنگا پڑ گیا۔۔کیا ہوا جانیے

Aug 30, 2021 | 10:29:AM
 لڑکی کو موبائل نمبر دینا اوباش کو مہنگا پڑ گیا۔۔کیا ہوا جانیے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین سے  ہراسگی  کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے خواتین، بچیوں کا گھر سے نکلنا محال ہوگیا۔ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ ضرور سننے کو ملتا ہے۔

اسی قسم کا ایک واقعہ لاہور کے علاقے  گلشن اقبال پارک میں پیش آیا جہاں ملزم فیصل نے فیملی کے ساتھ آئی لڑکی کو موبائل نمبر دینے کی کوشش کی  تو یہ حر کت اوباش نوجوان کو بہت مہنگی پڑ گئی۔لڑکی نے اوباش لڑکے کی اس  گھٹیا حرکت پر بروقت سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں خواتین کا تحفظ  ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں: ایک اور ظلم ۔۔اوباش کی 4 سالہ بچی سے  زیادتی۔۔بعد میں کیا کیا جانیے!