قائداعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان ، ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے قائداعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پریمیر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ٹیموں میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 46 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم نو میچ کھیلے گی۔ٹاپ دو ٹیموں کے مابین فائنل ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں نو رائونڈ کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ ریجن اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی،پولیس پارٹی پر فائرنگ، 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم مارا گیا