چین کا قومی دن ،اسلام آباد کو سرخ رنگ کی خوبصورت لائٹوں سے سجا دیا گیا

Sep 30, 2025 | 21:12:PM
چین کا قومی دن ،اسلام آباد کو سرخ رنگ کی خوبصورت لائٹوں سے سجا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)چین کا قومی دن پاکستان میں بھی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ ،چین کےقومی دن کی مناسبت سے دارالحکومت اسلام آباد کو بھی خوبصورت سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے قومی دن پر ایوان صدر، وزیراعظم آفس اور اہم عمارتوں کو سرخ رنگ کی خوبصورت لائٹوں سے سجا دیا گیا ،شاہراہ دستور اور دیگر روڈوں پر پاک چین دوستی کے  بینرز اور بورڈز کو  آویزاں کیا جائے گا ،چینی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں اہم پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ،وزیراعظم، صدر مملکت اور وزیر داخلہ کی طرف سے خصوصی پیغامات بھی جاری کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی،پولیس پارٹی پر فائرنگ، 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم مارا گیا