سردیوں سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ 

Sep 30, 2023 | 20:51:PM
سردیوں سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ 
کیپشن: ایل پی جی سلنڈر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)سردیوں سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیاگیا ۔
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246 روپے 15 پیسے کا اضافہ کر دیا ،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار592 روپے 30 پیسے مقرر کر دی گئی۔
ایل پی جی کی فی من قیمت میں بھی 20 ہزار 860 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ،اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر ریٹ بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے وطن واپسی کے پلان میں بڑی تبدیلی