اسحاق ڈار پاکستان کیلئے روانہ، نوازشریف کا وطن روانگی کا شیڈول تیار

Sep 30, 2023 | 19:35:PM
اسحاق ڈار پاکستان کیلئے روانہ، نوازشریف کا وطن روانگی کا شیڈول تیار
کیپشن: نوازشریف، اسحاق ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ،قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی پاکستان روانگی کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف لندن سے بارہ یا تیرہ اکتوبر کو مشرق وسطی کے ممالک کے دوروں پر روانہ ہونگے ،نواز شریف مشرق وسطی کے تین ممالک کے دورے کے بعد پاکستان آئیں گے ،ان ممالک میں قطر اور سعودی عرب شامل ہیں ۔
نواز شریف لندن سے قطر اور سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کریں گے ،روضہ رسول ﷺپر حاضری کے بعد دبئی روانہ ہونگے ،دبئی میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کریگی ،دبئی سے معمول کی پرواز کے مطابق نواز شریف لاہور ائر پورٹ پر اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح سے متعلق نظرثانی درخواست ، وفاقی شرعی عدالت سے اہم خبرآ گئی