روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا صدر عارف علوی اور وزیراعظم سے دہشتگرد حملوں پر تعزیت کا اظہار

Sep 30, 2023 | 19:16:PM
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا صدر عارف علوی اور وزیراعظم سے دہشتگرد حملوں پر تعزیت کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پاکستانی صدر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے دہشت گرد حملوں پر  تعزیت کا اظہار  کیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدرولادیمیر پوٹن نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے علاقے بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ  ایک مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کے قتل عام نے ایک بار پھر دہشت گردی کی وحشیانہ، غیر انسانی نوعیت کو اجاگر کیا ہے،اس جرم کے ماسٹر مائنڈز کو سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔

  ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ  میں اس بات کی تصدیق کرنا چاہوں گا کہ روس پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون میں مزید توسیع کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اتوار کو سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے

ترجمان روسی سفارتخانہ کا کہنا ہے  کہ صدر پوٹن نے متاثرہ خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا ہے اور  تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خواہشات کا اظہار کیا ہے۔