بڑی تباہی ٹل گئی، کھیتوں سے 10 راکٹ گولے برآمد

Sep 30, 2023 | 15:40:PM
بڑی تباہی ٹل گئی،پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں کھیتوں سے 10 راکٹ گولے برآمد کرلئے گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)بڑی تباہی ٹل گئی،پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں کھیتوں سے 10 راکٹ گولے برآمد کرلئے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  بم ڈسپوزل یونٹ نے راکٹ گولے تحویل میں لیکر سرچ آپریشن مکمل کر لیا، تفتیش شروع کردی ہے ،متھرا کا علاقے ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے سرحد پر واقع ہے، متھرا میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،خفیہ اطلاع پر کھیتوں سے گولے برآمد کئے۔

مزید پڑھیں: کراچی والوں کے انوکھے انداز ،پیٹرول کے بعد  سگریٹ کی سبیل ،ویڈیو منظر عام پر آ گئی 

پولیس کے مطابق راکٹ گولے بم ڈسپوزل یونٹ نے تحویل میں لے لیں، بم ڈسپوزل یونٹ نے کھیتوں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے،راکٹ گولوں کی تحقیقات شروع کردی ہے ،کھیتوں کے مالک کو شامل تفتیش کیا ہے،راکٹ گولے ممکنہ طور پر سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہوسکتے تھے۔