کراچی والوں کے انوکھے انداز ،پیٹرول کے بعد  سگریٹ کی سبیل ،ویڈیو منظر عام پر آ گئی 

Sep 30, 2023 | 15:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا بھر میں افراد اپنی خوشی میں دوسرے انسانوں کو شریک کرتے رہے ہیں ،جس کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں ، جس میں سب سےز یادہ استعمال ہونے والا طریقہ کھانے پینےیا پھر اشیا ضروریہ کی تقسیم ہے ۔

بعض اوقات کچھ درد دل رکھنےوالے  افراددوسروں کا درد بانٹنے کیلئے بھی کھانے پینے کی سبیلیں لگاتے ہیں ، پاکستان میں بھی اسی طریقے کو آزمودہ اور کارآمد سمجھا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی مذہبی یا قومی تہوار کے موقع پر ہمیں جگہ جگہ دودھ اور کھانے پینے کی سبیلیں لگی نظر  آتی ہیں  لیکن بعض اوقات لوگ اپنی خوشی کیلئے ایسا اقدام بھی کرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو  کراچی سے منظر عام پر آئی ہے جہاں کچھ شہریوں نے سگریٹ تقسیم کیے ہیں ، سامنےآنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  کچھ لوگ ٹرک  پر چڑھ کر لوگوں میں سگریٹ تقسیم کر رہے ہیں ، ایسے میں شہریوں کی بھاری تعداد ان کے اردگرد جمع ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by karachistan (@karachiites)