وزیر تعلیم کا آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان 

Sep 30, 2021 | 23:34:PM
موسم کی صورتحال، تیز بارش
کیپشن: وزیرتعلیم سندھ کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر تعلیم سندھ نے آج  تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہاہے کہ موسم کی صورتحال اور تیز بارش کے پیش نظر آج  تعلیمی ادارے بند رہیں گے،انہوں نے کہاکہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا ۔
قبل ازیں آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے کہاہے کہ موسم کی غیریقینی صورتحال کے باعث آج پرائیویٹ سکول، کالج بند رکھے جائیں گے،چیئرمین ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ والدین کی پریشانی کے سبب کیا ہے، چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہاکہ سندھ کے جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان