پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان 

Sep 30, 2021 | 22:46:PM
چیئرمین حیدر علی، بارشوں سے متاثرہ، اضلاع
کیپشن: پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے موسم کی غیریقینی صورتحال کے باعث آج  نجی تعلیمی ادارے بندرکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے کہاہے کہ موسم کی غیریقینی صورتحال کے باعث آج  پرائیویٹ سکول، کالج بند رکھے جائیں گے،چیئرمین ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ والدین کی پریشانی کے سبب کیا ہے، چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہاکہ سندھ کے جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟؟؟