سمندری طوفان:  سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیئے

Sep 30, 2021 | 15:45:PM
امتحانات ملتوی
کیپشن: سمندری طوفان:  سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موسلا دھار بارش اور سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیئے۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق، ایسوسی ایٹ انجینیئرنگ ڈپلومہ کے آج  سے 2  اکتوبر  تک  تمام  امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں،اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات  اب 9 ، 11 اور 12 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کیٹی بندر گاہ سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر  موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،دوسری جانب طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کیٹی بندر پر ماہی گیروں کی جھونپڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی جھونپڑیاں اکھڑ گئی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    بالوں میں لگی آگ سے بے خبرخاتون، ویڈیو وائرل