بالوں میں لگی آگ سے بے خبرخاتون، ویڈیو وائرل

Sep 30, 2021 | 15:31:PM
 بالوں میں لگی آگ سے بے خبرخاتون، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کچن میں کام کرتی ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی جارہی  ہے  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کام کے دوران خاتون کے بالوں میں آگ لگ گئی، ابتداء میں خاتون کو بالوں میں آگ لگنے کا احساس ہی نہ ہوسکا۔ 
 کچن میں کام کے دوران  خواتین کے ساتھ متعدد دردناک واقعات پیش آتے رہتے ہیں تاہم اب کچن میں کام کرتی خاتون کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا،خاتون کو اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو سمجھنے میں 45 سیکنڈز کا عرصہ لگا۔

ویڈیو میں کچن میں کھڑی خاتون کو چولہے کے پاس کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران جب وہ کھانے کے لیے اجزاء اکٹھے کرنے کیلئے جھکیں تو ان کے بالوں نے آگ پکڑ لی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو فوری طور پر بالوں میں آگ لگنے کا احساس نہ ہوا اور وہ اسی رفتار سے کام کرتی رہیں تاہم کچھ دیر بعد جب خاتون کو آگ کی تپش سرپر محسوس ہوئی تو انھوں نے فوراً ہاتھوں سے آگ بجھائی۔

بروقت آگ بجھانے کی وجہ سے خاتون کسی نقصان سے محفوظ رہیں ورنہ حالات سنگین بھی ہوسکتے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں:      سمندری طوفان:پاکستانی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا