گلگت بلتستان میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیئے

Sep 30, 2021 | 00:22:AM
گلگت میں،پٹرول پمپس،مالکان ،کی ہڑرتال
کیپشن: پٹرول پمپ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)گلگت بلتستان میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تمام پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے۔ہنزہ اور چلاس سمیت مختلف مقامات پر پیٹرول نہ ملنے سے سیاح پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک جہانگیر نے الزام عائدکیا ہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سےگلگت بلتستان کے پیٹرول پمپس مالکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ملک جہانگیر نے مطالبہ کیا ہےکہ بلاجواز تنگ کرنےکا سلسلہ بند کیاجائے۔

دوسری جانب پیٹرول پمپمس بند ہونےاور پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی پرگلگت بلتستان کےمختلف اضلاع میں موجود سیاحوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا قرض جاری کردیا