خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں ضمانت خارج کرنے کی درخواست کا فیصلہ جاری ہوگیا۔
ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے خلیل الرحمان قمرکی مبینہ ویڈیو کیس میں ملزم کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں لکھاہے کہ ملزم پردرج مقدمےکی دفعات ناقابل ضمانت ہیں،اس لئےملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جاتی ہے،ضمانت ملزم کاقانونی حق سمجھاجاتاہےمگرناقابل ضمانت جرائم ملزم کا حق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر گردن پرگیند لگنے سےزندگی کی بازی ہارگیا
فیصلےمیں مزیدکہاگیاہے کہ ملزم کےموبائل سےقابل اعتراض ویڈیوبنائی گئی،اس نوعیت کےمقدمےمیں سائبرکرائم کومعمولی نہیں سمجھاجاسکتا،ملزم کی سزا کے خلاف اپیل لاہورہائیکورٹ میں زیرالتواہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔