آسٹریلوی کرکٹر گردن پرگیند لگنے سےزندگی کی بازی ہارگیا 

Oct 30, 2025 | 09:07:AM
 آسٹریلوی کرکٹر گردن پرگیند لگنے سےزندگی کی بازی ہارگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے موت ہوگئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ بین آسٹن رواں ہفتے کے آغاز میں انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ اس مرتبہ انہیں میلبورن ایسٹ میں گردن پر گیند لگی اور ان کی ہسپتال میں موت ہوگئی۔
کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی ہے کہ بین آسٹن کو تھروئنگ ڈیوائس کی گیند گردن پر لگی جس کے بعد انہیں ایمبولینس وکٹوریہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا
ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کے مطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا، بین آسٹن کو اسی طرح گردن پر گیند لگی جیسے 10 برس قبل آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو لگی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کی فیملی نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔