فرانس: پابندی کے باوجود غزہ کی حمایت میں مظاہرے، پولیس شیلنگ سے متعدد افراد زخمی

Oct 30, 2023 | 11:45:AM
فرانس: پابندی کے باوجود غزہ کی حمایت میں مظاہرے، پولیس شیلنگ سے متعدد افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فرانس میں پابندی کے باوجود غزہ کی حمایت میں مظاہرے، پولیس کی شیلنگ سے کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں کیے جانے والے مظاہرے میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے،  فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج پر پابندی کے باوجود ہزاروں افرا دنے دارالحکومت پیرس اور مارسنی میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں: قیامت سے پہلے قیامت

گزشتہ روز فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں پابندی کے باوجود مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک سیکڑوں افراد میں سے 13 کو پولیس نے حراست میں لے لیا، فرانس کے دیگر شہروں میں کیے گئے مظاہروں میں پولیس کی آنسو گیس شیلنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔

واضح رہے کہ صیہونی فورسز نے غزہ کے 53 مقامات پر پر نسل کشی کرتے ہوئے مزید 377 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، اسرائیل کی جانب سے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ سمیت کئی کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد جبکہ 22 ہزار افراد زخمی ہیں۔