’ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں افواہیں غلط ہیں‘

Oct 30, 2023 | 10:12:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف عالم دین طارق جمیل کابیٹا عاصم جمیل تلمبہ میں گولی لگنے سے جاں بحق،مرحوم کے بھائی مولانا یوسف جمیل کہتے ہیں کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں افواہیں غلط ہیں،عاصم بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا،بھائی گھر میں اکیلے تھے گارڈ سے گن لیکر خود کو گولی مار لی۔

ضرور پڑھیں:مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا؟ پولیس کا موقف سامنے آگیا

بھائی عاص جمیل کے انتقال کے بعد مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا،مولانا یوسف جمیل کہتے ہیں کہ میرا بھائی بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔عاصم جمیل کو گزشتہ چھ ماہ سے مرض کی شدت کی وجہ سے الیکٹرک شاکس دئیے جارہے تھے،آج بھائی گھر میں اکیلے تھے گارڈ سے گن لیکر خود کو گولی مار لی،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں افواہیں غلط ہیں۔