کراچی: منوڑہ میں 2 کشتیوں میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق

Nov 30, 2025 | 21:35:PM
کراچی: منوڑہ میں 2 کشتیوں میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں کیماڑی کے قریب لانچیں ٹکرانے کے حادثے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی کے قریب منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی 2 کشتیوں میں تصادم ہوا، جس میں ابتدائی طور پر ایک خان جاں بحق ہوئی، جبکہ بعد میں زخمی ہونے والی لڑکی بھی دم توڑ گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے کہا ہے کہ تصادم کا شکار ہونے والی دونوں کشتیوں میں 20 سے 25 افراد موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جن میں سے 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امجد شیخ نے یہ بھی بتایا کہ کشتی حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 2 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 13پاکستانی شرمناک الزام میں گرفتار

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: