سعودی عرب میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں 13پاکستانی گرفتار
کیپشن: گرفتار افراد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں پولیس نے 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق مویشیوں (بھیڑوں) کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانیوں کو طائف میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق ملزمان مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ