بحرین کے گولڈن ویزا کے حوالے سے بڑی خوشخبری!

Nov 30, 2025 | 14:33:PM
بحرین کے گولڈن ویزا کے حوالے سے بڑی خوشخبری!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بحرین نے رہائشی قواعد میں نرمی کرتے ہوئے گولڈن ویزا کیلئے کم از کم سرمایہ کاری کی شرائط میں 35 فیصد کی کمی کر دی جس سے غیر ملکیوں کیلئے مملکت میں آباد ہونا آسان ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ کے قومی شہریت، پاسپورٹس اور رہائشی امور نے اعلان کیا کہ سرمایہ کاری کی حد 2 لاکھ بحرینی دینار سے کم کر کے 1 لاکھ 30 ہزار کر دی گئی۔

جو لوگ اس وقت کم از کم 130000 بحرینی دینار مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں وہ اب اس پروگرام کیلیے اہل ہو سکتے ہیں۔

 گولڈن رہائشی ویزا مختلف اقسام کے افراد کیلیے ہے جن میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار، وہ پیشہ ور افراد جو ماہانہ کم از کم 2000 بحرینی دینار کماتے ہیں، ریٹائرڈ افراد جو بحرین میں 15 سال کام کر چکے ہیں، غیر مقیم ریٹائرز جن کی پنشن 4000 بحرینی دینار یا اس سے زیادہ ہے اور وہ باصلاحیت افراد جو معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، شامل ہیں۔

درخواست دہندگان کو وزارت کے پورٹل کے ذریعے درخواست دینی ہوگی اور اس کیلیے انہیں درست پاسپورٹ، چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹس، صحت کی انشورنس اور رہائش کے ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کی فہرست جاری کردی

درخواست فیس 5 بحرینی دینار ہے جبکہ 300 بحرینی دینار ویزا کے اجرا کی فیس میں شامل ہے۔

گولڈ ویزا ہولڈرز بحرین میں کہیں بھی کام کر سکتے ہیں، غیر محدود داخلے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اپنے زیرِ کفالت افراد کو اسپانسر کر سکتے ہیں اور مکمل کاروباری ملکیت کے حقوق حاصل کر سکتے ہیں۔