امیتابھ بچن  کو کرینہ کپور کے پاؤں دھونے  پڑ گئے ۔۔ ہوا کیا تھا؟ جانیے

Nov 30, 2021 | 14:22:PM
کرینہ کپور امیتابھ بچن
کیپشن: کرینہ کپور امیتابھ بچن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشا ہ امیتابھ بچن اپنی زندگی کے حوالے سے وقتافوقتا یادیں تازہ کرتے رہتے ہیں ۔اپنی فلم پکار کےحوالےسے انہوں  نے اپنی یاداشتیں شیئر کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کونسی عورت کیلئے انیل کپور اپنی اہلیہ کو چھوڑسکتےہیں؟۔۔۔اداکار نے بتا کر حیران کر دیا

انہوں نے ایک واقعہ کو یاد کیا جب انہیں کرینہ کپور کے پاؤں دھونے پڑ گئے تھے ۔یہ 1983کی بات ہے جب امیتابھ بچن اور رندھیر کپور فلم کی شوٹنگ کی مصروف تھے ایک سین میں امیتابھ بچن نے رندھیر کپور کوپیٹنا تھا اس وقت ننھی کرینہ کپور بھی سیٹ پر موجود تھی ۔ اپنے والد کو پٹتا دیکھ کر کرینہ رونے لگی اور امیتابھ بچن کو کوسنے لگی  اور دوڑتے ہوئے ننگے پاؤں آئی اور والد سے لپٹ گئیں ۔اس وقت کرینہ کپور کے پاؤں مٹی میں اٹ چکے تھے ۔

امیتابھ بچن نے کرینہ کپور کو سمجھانے لگے کہ بیٹا یہ فلم ہے اور یہ مار حقیقی نہیں مگرتین سال کی بچی کو یہ بات کیسے سمجھائی جاتی ۔

امیتابھ بچن نے اپنا خراب امیج ٹھیک  کرنے کیلئے کرینہ کپور کے مٹی میں اٹے پاؤں  دھوئے  ۔۔انہیں پاس بٹھا کر سمجھایا کہ یہ صرف فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹی بہن کیساتھ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔۔سنسنی خیز انکشافات