کونسی عورت کیلئے انیل کپور  اپنی اہلیہ کو چھوڑسکتےہیں؟۔۔۔اداکار نے بتا کر حیران کر دیا

Nov 30, 2021 | 13:05:PM
کس عورت کیلئے انیل کپور اپنی اہلیہ کو چھوڑ سکتے ہیں
کیپشن: کس عورت کیلئے انیل کپور اپنی اہلیہ کو چھوڑ سکتے ہیں ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار انیل کپور  باکمال حس مزاح کی صلاحیت سے مالا مال ہیں، ایک شو کے دوران انیل کپور کی شادی کا تذکرہ کیا گیا،اداکارہ نے دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  انیل کپور ساتھی اداکار وں سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شوکافی ود کرن میں شریک ہوئے جس سے متعلق ایک رپورٹ بھارتی میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انیل کپور کی شادی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کمر پر ہاتھ کیوں رکھا۔۔ہم کولیگز ہیں دوست نہیں۔۔ انوشے اشرف برہم

 رپورٹ کے مطابق شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کی،کرن جوہر نے انیل کپور سے سوال کیا کہ وہ کون سی عورت ہے جس کے لیے انیل کپور  اپنی اہلیہ  سنیتا کپور کو چھوڑدیں گے؟

اس پر انیل کپور نے فوراًکنگنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام لیا اور کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں؟ اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناًکنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: ایک ارب ویوز۔۔شردھا اور ٹائیگر شراف کےہٹ گانے’’چھم چھم‘‘نے ریکارڈ قائم کردیا