کمر پر ہاتھ کیوں رکھا۔۔ہم کولیگ ہیں۔ دوست نہیں۔۔ انوشے اشرف برہم

Nov 30, 2021 | 13:01:PM
کمر پر ہاتھ کیوں رکھا انوشے اشرف برہم
کیپشن: انوشے اشرف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

معروف میزبان انوشے اشرف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ساتھ کام کرنے والوں اور دوستوں میں فرق واضح کیا۔انوشے اشرف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ پراجیکٹ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی بہت اچھی اور خاص دوست بن گئی اور آپ ایونٹس میں میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے سکتے ہیں۔

  انوشے اشرف نے کسی کا نام مینشن کئے بغیر کہا کہ ہم کولیگ ہیں، دوست نہیں، ان میں فرق جانیے، انسان کی اپنی پرائیویسی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کی ایک اور متنازعہ ویڈیو۔۔۔تنقید کی زد میں آگئیں

اداکارہ کے اس ٹویٹ کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے انوشے کی ٹوئٹ کا جواب دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ جس کسی نے ایسا کیا ہے اس کا نام بھی مینشن کریں تاکہ دوسروں کو علم ہوسکے۔

 صارفین میں سے ایک نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ امید ہے جس نے ایسا کیا، آپ نے انہیں روکا ہوگا۔ انوشے نے صارف کو  وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا ایونٹ تھا اور میں کسی قسم کا ہنگامہ کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی۔

انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ میں نے یہ اس لئےبتایا تاکہ لوگ مستقبل میں اس فرق کو سمجھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ارب ویوز۔۔شردھا اور ٹائیگر شراف کےہٹ گانے’’چھم چھم‘‘نے ریکارڈ قائم کردیا