علیزے شاہ کی ایک اور متنازعہ ویڈیو۔۔۔تنقید کی زد میں آگئیں

Nov 29, 2021 | 21:39:PM
متنازعہ ویڈیوز، لباس، علیزے شاہ، ویڈیو
کیپشن: علیزے شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متنازعہ ویڈیو ز اور لباس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ وماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر اپنی ویڈیو کی وجہ سے صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی پہچانی شخصیت ہیں ،انہوں نے ڈرامہ سیریل عہدوفامیں اپنی خوبصورتی اورجاندار اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا تاہم اس کے بعد سوشل میڈیاپر اپنی متنازع ویڈیو ز اور لباس کی وجہ سے مداحوں کی تنقید کا نشانہ بنتی رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم پر طلبا اور والدین کے خدشات ہیں: وفاقی وزیر تعلیم کا سکولوں سے متعلق بڑا بیان
علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو ڈرانا شروع کردیاہے ،اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے چہرے پر اژدھا بنا رکھی ہے اور عکس میں سینگ بھی نظر آ رہے ہیں،اداکارہ نے ویڈیو پر Devil لکھا ہوا ہے ،علیزے شاہ کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی 7 سال بعد شوبز کی دنیا میں دھواں دار انٹری، پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید