وینا ملک کی شوبزکی دنیا میں دھواں دار انٹری۔۔پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

Nov 29, 2021 | 20:23:PM
اداکارہ، بریک کے بعد، شوبز کی دنیا، دھواں دار انٹری
کیپشن: اداکارہ وینا ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ و میزبان وینا ملک نے 7 سال کے بریک کے بعد شوبزکی دنیا میں دھواں دار انٹری ڈال دی، اداکارہ کے پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی۔سوشل میڈیا نے اداکارہ کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک کیساتھ شادی کے بعد شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کرلی تھی،اسد خٹک سے علیحدگی کے بعد وینا ملک نے 7 سال کے بعد دوبارہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔اداکارہ نے ایک برانڈ کیساتھ فوٹو کرایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ڈال دی، جسے دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہو گیااور اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم پر طلبا اور والدین کے خدشات ہیں: وفاقی وزیر تعلیم کا سکولوں سے متعلق بڑا بیان
یاد رہے کہ اداکارہ کا اصل نام زاہدہ ملک ہے اور وہ پاکستانی اور انڈین فلموں میں کام کر چکی ہیں،انہوں نے اپنے کیئریئرکا آغاز2000 میں کیاتھا۔ اداکاری سے قبل وینا ملک کئی ٹی وی شوز میں کامیڈین کے طور پر کام کر چکی ہیں،ان کوسٹائلش سیلبرٹی پر 2007 میں لکس سٹائل ایوارڈ سے نوازاگیا۔اکتوبر2010 میں وینا ملک نے انڈین ٹیلی ویژن رئیلٹی شوبگ باس سیزن4 میں شرکت کی مگر فائنل سے 2 ہفتے قبل ہی آﺅٹ ہو گئی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by VEENA MALIK (@theveenamalik)

یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ