کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ 

Nov 29, 2021 | 17:57:PM
کاروباری ہفتے، پہلے روز، سونے کی فی تولہ قیمت
کیپشن: سونا مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد یہ ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے کا ہو گیا، دس گرام سونے کے دام 857 روپے بڑھ کر 106138 روپے ہوگئے ہیںجبکہ تولہ چاندی کی قیمت 1460 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1794 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ارب ویوز۔۔شردھا اور ٹائیگر شراف کےہٹ گانے’’چھم چھم‘‘نے ریکارڈ قائم کردیا