جھاوریاں کے چک مانکے والا میں چچا بھتیجا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید زوار حسین کاظمی) جھاوریاں کے چک مانکے والا میں چچا بھتیجا کا قتل ہو گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ یوسف ماچھی اور ان کا ان کا 30 سالہ بھتیجا اجمل ماچھی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جھاوریاں پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کو رشتہ کے تنازعہ کے سبب مقتولوں سے رنجش تھی۔
یہ بھی پرھیئے: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل بلیو مون جلوہ گر ہوگا