مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 سے 6 گھنٹوں کے دوران تلہ گنگ، اٹک، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گرد و نواح میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کہیں کہیں ژالہ باری یا موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ، ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد ،ہری پور،چترال، دیر ، سوات ،مالاکنڈ ،بونیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو ، سبی 48، دادو،جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد، لسبیلہ اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج رات اور ہفتہ کے روز آندھی، جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔