وزیرداخلہ کااسلام آباد میں  ایکسپریس وے پر قائم  بکر منڈی کا دورہ

May 30, 2025 | 17:46:PM
 وزیرداخلہ کااسلام آباد میں  ایکسپریس وے پر قائم  بکر منڈی کا دورہ
کیپشن: تصویر، ویڈیو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا عید الاضحی کی آمد کے موقع پر  ایکسپریس وے پر قائم  بکر منڈی کا دورہ، پارکنگ کے لئے ایریا مختص کرنے کا حکم، فی جانور فیس میں مناسب کمی کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بکر منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، بکر منڈی میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا،وزیر داخلہ نے مویشی منڈی میں انتظامات کا مشاہدہ کیا۔

وزیر داخلہ نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے بیوپاریوں سے  ملاقات کی، وزیر داخلہ نے بیوپاریوں سے انتظامات کے متعلق بھی دریافت کیا،بیوپاریوں کے استفسار پر وزیر داخلہ نے مویشی منڈی کیلئے جگہ وسیع کرنے کا  حکم دیا۔ 

وزیر داخلہ نے مویشی منڈی میں  لائٹنگ اور پانی کی وافر فراہمی کی بھی ہدایت کی، اس موقع پر بیوپاریوں نے کہا کہ ابھی تک گاہک کم آ رہے ہیں اور موسم کی شدت کی وجہ سے زیادہ تر لوگ شام اور رات کو منڈی کا رخ کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ کی منڈی میں ایک سفید بیل میں خصوصی دلچسپی، بیل کی خوبصورتی کی تعریف کی، بیوپاری نے اس بیل کی ڈیمانڈ 18 لاکھ اور وزن 14 من سے اوپر ہ بتایا۔

وزیر داخلہ کی منڈی میں آئے شہریوں سے بھی ملاقات،شہریوں کی درخواست پر وزیر داخلہ نے منڈی سے ملحقہ کراسنگ پل کی فوری مرمت کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں :جماعت اسلامی کے اہم رہنما کارکنوں سمیت گرفتار