مشن امپاسیبل کا30 سالہ سفر: ٹام کروز نےیادگار تصاویر شیئر کردیں

May 30, 2025 | 16:21:PM
مشن امپاسیبل کا30 سالہ سفر: ٹام کروز نےیادگار تصاویر شیئر کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی معروف فلم سیریز"مشن امپاسیبل" کی آٹھویں قسط"مشن: امپاسیبل،دی فائنل ریکننگ"سینما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

فلم کے مرکزی اداکار اور پروڈیوسر ٹام کروز نے اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سیریز کے 30 سالہ سفر کو یاد کرتے ہوئے 20 نایاب تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان فلموں کی مختلف جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

ٹام کروز نے لکھا کہ 30 سال قبل میں نے اپنی پہلی فلم "مشن امپاسیبل" کو پروڈیوس کرنے کا سفر شروع کیا، اور ان آٹھ فلموں نے مجھے ایک ناقابلِ فراموش مقام پر پہنچا دیا۔

شیئر کردہ تصاویر میں ٹام کروز کے خطرناک سٹنٹس اور فطرت کے مختلف عناصر زمین، پانی، فضا، آگ سے مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

ہالی ووڈ اسٹار نے فلموں کی تیاری میں شامل تمام ہدایت کاروں، اداکاروں، تخلیقی ٹیموں اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے "لَوگُرو" کی بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کردی

آخر میں ٹام کروز نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلمیں آپ کے لیے بنائی گئی ہیں، اور آپ ہی کے لیے ہم یہ سب کچھ کرتے ہیں۔